1- Urdu MCQs Ilm Bayan/حصہ نحو

 

حصہ نحو/علم بیان

محاورے کے لغوی معنی گفتگو اور بات چیت کے ہیں۔

1

ضرب الامثال کے معنی ہیں خاص مثالیں بیان کرنا۔

2

ضرب الامثال کو اردو میں کہاوت بھی کہا جاتا ہے۔

3

سابقہ ایسے لفظ کو کہتے ہیں جسے کسی کلمے کے پہلے بڑھا کر اس کے معنی میں اضافہ یا تبدیلی پیدا کرلی جائے۔

4

لاحقہ ایسے لفظ کو کہتے ہیں جو کسی کلمے کے آخر میں بڑھاکر معنی میں اضافہ یا تبدیلی پیدا کرلی جائے۔

5

 دو کلمے جو معنوں میں ایک دوسرے کے برعکس ہوں متضاد کہلاتے ہیں۔

6

دو کلمے جو معنوں میں ایک جیسے ہوں مترادف کہلاتے ہیں۔

7

کسی ایک چیز کو کسی مشترکہ خوبی یا برائی کی وجہ سے کسی دوسری چیز جیسا قرار دینا تشبیہ کہلاتا ہے۔

8

تشبیہ کے چارجزو ہوتے ہیں: مشبہ، مشبہ بہ، وجہ شبہ، حرف تشبیہ

9

مشبہ جس چیز کو تشبیہ دی جائے۔

10


مشبہ بہ: جس چیز سے تشبیہ دی جائے۔

11

وجہ شبہ: وہ صفت ہے جس کی بنا پر تشبیہ دی جائے۔

12

حرف تشبیہ: وہ کلمہ یا کلمات جو مشبہ اور مشبہ بہ کو ملائیں.

13

کسی ایک چیز کو کسی مشترکہ خوبی، برائی یا نقص کی وجہ سے ہو بہو دوسری چیز قرار دے دینا استعارہ کہلاتا ہے.

14

استعارہ دو حصوں پر مشتمل ہوتا ہے مستعار لہ اور مستعار منہ۔

15

جس کے لیے استعارہ استعمال کیا جائے اسے مستعار لہ کہتے ہیں۔ تشبیہ میں اسے مشبہ کہتے ہیں۔

16

جس کا استعارہ کیا جائے اسے مستعار منہ کہتے ہیں۔ تشبیہ میں اسے مشبہ بہ کہتے ہیں۔

17

مستعار لہ اور مستعار منہ میں پائی جانے والی مشترکہ خصوصیات وجہ جامع کہلاتی ہیں۔

18

لفظ جب پہلے حقیقی معنوں میں استعمال ہو تو اسے حقیقت کہتے ہیں اور اگر دوسرے معنوں میں استعمال ہو تو اسے مجاز کہتے ہیں۔

19

کنایہ کے معنی ہیں اشارے سے بات کہنا اور کنایہ سے مراد ہے کسی لفظ سے ایسی بات مراد لینا جو اس کے معنوں کے لئے لازم ہو۔

20

 

No comments:

Post a Comment

School Record & Registers/سکول ریکارڈ: رجسٹرز اور فائلز

  Download in PDF (Click here to read this article in English) سکول ریکارڈ: رجسٹرز اور فائلز تعلیمی ادارے میں ریکارڈ کی اقسام ...