2- Urdu MCQs Ilm Bayan/حصہ نحو


تلمیح سے مراد نظم و نثر میں ایک لفظ یا چند مختصر الفاظ کے ذریعہ سے کسی مشہور آیت، روایت، واقعہ یا تاریخی ثانی کی طرف اشارہ کرنا۔

21

نظم و نثر میں متضاد الفاظ کا استعمال صنعت تضاد ہے۔

22

حسن تعلیل سے مراد کسی بات کی ایسی خوشنما علت اور شاعرانہ وجہ بیان کرنا جو حقیقت میں اصل وجہ نہ ہو۔

23

ایک ہی مضمون سے تعلق رکھنے والے مناسب الفاظ کو سلیقے سے استعمال کرنا مرعاۃالنظیر ہے۔

24

دو ایسے الفاظ جو صورت میں بالکل ایک جیسے ہوں لیکن معنی مختلف ہوں تجنیس کہلاتے ہیں۔

25

دو یا دو سے زیادہ بامعنی لفظوں کے مجموعے کو مرکب یا کلام کہتے ہیں۔

26

مرکب یا کلام کی دو قسمیں ہیں مرکب ناقص، مرکب تام۔

27

مرکب ناقص وہ مرکب ہے جس سے کہنے والے کا مقصد پورا نہ ہو اور بات سننے والے کی سمجھ میں پوری نہ آئے۔

28

مرکب تام سے مراد دو یا دو سے زیادہ بامعنی لفظوں کا ایسا مجموعہ ہے جس سے کہنے والے کا مقصد بھی پورا ہو سننے والے کو بات سمجھ میں بھی آجائے۔

29

مرکب ناقص کی اقسام ہیں: مرکب اضافی، مرکب توصیفی، مرکب عطفی، مرکب عددی، مرکب اشاری، مرکب جاری ،مرکب تابع موضوع، مرکب تابع مہمل۔

30



مرکب اضافی: دو اسموں میں تعلق پیدا کرنا اضافت کہلاتا ہے۔ احمد کی کتاب، اللہ کا بندہ، اسکول کے لڑکے

جس سے تعلق پیدا کیا گیا ہے وہ مضاف الیہ اور جس کا تعلق پیدا کیا گیا ہے وہ مضاف کہلاتا ہے۔ مضاف الیہ پہلے اور مضاف بعد میں آتا ہے۔

31

اضافت کی نو کی قسمیں ہیں: اضافت تملیکی، اضافت تخصیصی، اضافت توضیحی، اضافت ظرفی، اضافت بیانی، اضافت تشبیہی، اضافت استعاری، اضافت ابنی، اضافت بہ ادنیٰ تعلق،۔

32

اضافت تملیکی سے مراد ایسے دو لفظوں میں اضافت کرنا جن میں مضاف الیہ مالک اور مضاف مملوک ہو۔ احمد کا گھر، نورین کی پینسل۔

33

اضافت تخصیصی سے مراد ایسی اضافت جس سے مضاف الیہ کی وجہ سے مضاف خاص ہو جائے۔ آڑو کا درخت اسکول کا صحن۔

34

اضافت توضیحی سے مراد ایسے دو لفظوں کا مجموعہ جس میں مضاف الیہ کی وجہ سے مضاف کی وضاحت ہو جائے۔ جمعہ کا دن، شوال کا مہینہ۔

35

اضافت ظرفی جس میں مضاف الیہ اور مضاف میں سے ایک ظرف دوسرا مظروف ہو۔ پانی کا کنواں، لسی کا گلاس۔

36

اضافت بیانی جس میں مضاف اپنے مضاف الیہ سے بنا ہو۔ مٹی کا برتن، چاندی کی انگوٹھی۔

37

اضافت تشبیہی سے مراد مضاف الیہ اور مضاف میں تشبیہ کا تعلق ہو۔ غصے کی آگ، ذلف کا سانپ۔

38

اضافت استعاری جس میں مضاف کو مضاف الیہ کا حصہ سمجھا جائے لیکن حقیقت میں وہ اس کا جز نہیں ہوتا۔ عقل کے ناخن، ہوش کے قدم۔

39

اضافت ابنی مضاف الیہ اور مضاف میں باپ، ماں یا بیٹے کا تعلق ہو۔ عیسی مریم۔

40


 

No comments:

Post a Comment

School Record & Registers/سکول ریکارڈ: رجسٹرز اور فائلز

  Download in PDF (Click here to read this article in English) سکول ریکارڈ: رجسٹرز اور فائلز تعلیمی ادارے میں ریکارڈ کی اقسام ...