3- Urdu MCQs Ilm Bayan/حصہ نحو


اضافت بہ ادنیٰ تعلق جس میں مضاف الیہ اور مضاف میں معمولی تعلق ہو۔ ہمارا سکول، آپ کا ملک، تمہارا محلہ۔

41

۔۔۔۔(مرکب ناقص کی اقسام جاری)

 

مرکب توصیفی ایسا مرکب ہے جس میں اسم کے ساتھ اس کی صفت بھی شامل ہو یعنی صفت اور موصوف کے مجموعے کو مرکب توصیفی کہتے ہیں ۔ نیک آدمی، گرم پانی۔ صفت پہلے اور موصوف بعد میں آتا ہے۔

42

مرکب عطفی وہ مرکب ہے جو دو اسموں کو آپس میں ملاتا ہے۔ قلم اور دوات، رات اور دن۔

43

حرف عطف سے پہلے آنے والے اسم کو معطوف الیہ اور بعد میں آنے والے اسم کو معطوف کہتے ہیں۔

44

مرکب عددی وہ مرکب ہے جو کسی اسم کی تعداد یا گنتی کو ظاہر کرے۔پچیس پنسلیں، بارہ امرود۔

45

مرکب اشاری وہ مرکب ہے جس میں کسی اسم کے لئے دوریانزدیک کا اشارہ موجود ہو۔ یہ مکان، وہ سکول۔

46

مرکب جاری وہ مرکب ہے جس میں بات ادھوری ہونے کے ساتھ ساتھ جاری بھی ہو۔ سکول میں، اسلام آباد سے۔

47

مرکب تابع موضوع ایسے دو لفظوں کا مجموعہ ہے جس میں ایک بامعنی لفظ کے ساتھ دوسرا بامعنی لفظ بغیر ضرورت استعمال کیا جائے۔  دیکھ بھال، دانہ پانی۔

48

مرکب تابع مہمل ایسے دو لفظوں کا مجموعہ جس میں ایک با معنی لفظ کے ساتھ دوسرا بے معنی لفظ غیر ضروری استعمال کیا جائے۔ جھوٹ موٹ، غلط ملط۔

49


۔۔۔(مرکب تام جاری)

 

مرکب تام کے دو حصے ہوتے ہیں، مسند و مسندالیہ۔

50

کسی چیز کو دوسرے کے لئے ثابت کرنا اسناد کہلاتا ہے جیسے "معین آیا" میں "آیا" کو معین کے لئے ثابت کیا گیا ہے جسے ثابت کیا جائے اسے مسند اور جس کے لئے ثابت کیا جائے وہ مسند الیہ کہلاتا ہے۔

51

مرکب تام کی دو قسمیں ہیں جملہ انشائیہ، جملہ خبریہ۔

52

جملہ انشائیہ وہ جملہ ہے جس میں پہلے فعل امر، فعل نہی، سوال، ندا، تمنا پائی جائے۔ تو کہانی پڑھ، مبین شرارت نہ کر، کیا تم نے پڑھا۔

53

جملہ خبریہ وہ جملہ ہے جس میں کسی بات کی خبر دی جائے اور اس جملے کے ادا کرنے والے کو جھوٹا یا سچا کہا جا سکے۔

54

جملہ خبریہ کی دو قسمیں ہیں، جملہ اسمیہ، جملہ فعلیہ۔

55

جملہ اسمیہ خبریہ وہ جملہ ہے جس میں مسند اور مسند الیہ دونوں اسم ہوں۔ حسن نیک ہے۔

56

جملہ فعلیہ خبریہ وہ جملہ ہے جس میں مسند فعل ہو اور مسند الیہ اسم ہو۔ سلیم نے    پینسل سے خط لکھا۔

57

جملے کے اجزاء کو الگ کرنا اور ان کے باہمی تعلق کو ظاہر کرنا ترکیب نحوی ہے۔

58

   


No comments:

Post a Comment

School Record & Registers/سکول ریکارڈ: رجسٹرز اور فائلز

  Download in PDF (Click here to read this article in English) سکول ریکارڈ: رجسٹرز اور فائلز تعلیمی ادارے میں ریکارڈ کی اقسام ...