ماضی شکیہ وہ
فعل ہے جس سے کسی کام کا کرنا ہو نا گزرے ہوئے زمانے میں مشکوک معلوم ہو۔ آپ نے
لکھا ہوگا۔ |
61 |
ماضی تمنائی وہ
فعل ہے جس سے گزرے ہوئے زمانے میں کسی کام کی آرزو، تمنا یا شرط معلوم ہو۔ کاش
وہ محنت کرتا۔ |
62 |
ماضی استمراری
وہ فعل ہے جس سے کسی کام کا کرنا ہونا گزرے ہوئے زمانے میں مسلسل معلوم ہو۔ وہ
لکھتا تھا۔ |
63 |
۔۔۔فعل کی اقسام جاری ۔۔۔ |
|
فعل حال وہ فعل
ہے جس سے کسی کام کا کرنا یا ہونا، سہنا موجودہ زمانے میں پایا جائے۔ آپ پڑھتے
ہیں۔ |
64 |
فعل مستقبل وہ
فعل ہے جس سے کسی کام کا کرنا یا ہونا آئندہ زمانے میں پایا جائے۔ آپ ملتان
جائیں گے۔ |
65 |
فعل مضارع وہ
فعل ہے جس سے کسی کام کا کرنا ہو نا موجودہ اور آئندہ زمانے میں پایا جائے۔ آپ
آئے۔ |
66 |
فعل امر وہ فعل
ہے جس میں کسی کام کے کرنے یا ہونے کا حکم پایا جائے۔ جاؤ، کھاؤ |
67 |
فعل نہی وہ فعل
ہے جس میں کسی کام کے نہ کرنے یا نہ ہونے کا حکم پایا جائے۔ نہ جا، نہ کھا۔ |
68 |
فعل متعدی وہ
فعل ہے جس میں فاعل کے ساتھ مفعول کا ہونا لازمی ہے۔ پڑھایا، کھایا، پیا۔ |
69 |
فعل معروف و
مجہول ہے جس کا فاعل معلوم ہو۔ وسیم گیا۔ یہاں 'گیا' فعل معروف ہے۔ |
70 |
فعل مجہول وہ
فعل ہے جس کا فاعل معلوم نہ ہو۔ لکھا گیا، پڑھا گیا۔ |
71 |
فعل تام وفعل ہے
جو اگر فعل لازم ہے تو فاعل کا ذکر دینے کے بعد اس کے معنی مکمل ہو جاتے ہیں۔
آیا، گیا۔ |
72 |
فل ناقص وہ فعل
ہے جس میں اسم ذات کے ساتھ اسم صفت کا ذکر کرنا لازمی ہے۔ سعید نیک ہے۔ یہاں
'ہے' فعل ناقص ہے۔ |
73 |
…...حرف۔۔۔۔ |
|
حرف کی چھ قسمیں
ہیں۔ حرف جار، حرف عطف، حرف علت، حرف اضافت، حرف بیان، حروف تشبیہ۔ |
74 |
حرف جار یا جر
وہ حرف ہے جو فعل کا فاعل کے ساتھ اور اسم کا خبر کے ساتھ تعلق پیدا کرے۔ میں،
سے، تک، پر، درمیان، لیے، واسطے۔ |
75 |
حرف عطف وہ حرف
ہے جو دو اسموں یا دو جملوں کو آپس میں ملانے کا کام دیتا ہے۔ 'و' اور۔ |
76 |
حروف علت وہ
حروف جو کسی وجہ یا سبب کو ظاہر کرتے ہیں۔ کیونکہ، اس لئے، لہذا، تاکہ، چنانچہ۔ |
77 |
حروف اضافت وہ
حروف جو دو اسموں کا تعلق آپس میں پیدا کرتے ہیں۔ کا، کے، کی۔ |
78 |
حرف بیان وہ حرف
ہے جو کسی کی وضاحت کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ کہ۔ |
79 |
حروف تشبیہ وہ
حروف ہیں جو ایک چیز کو دوسری چیز جیسا ظاہر کرنے کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔
جیسے، مانند، طرح، جیسا۔ |
80 |
No comments:
Post a Comment