3- Urdu MCQs Sarf /حصہ صرف

 

اسم فاعل وہ اسم مشتق ہے جو کسی فاعل کو ظاہر کرتا ہے۔ لکھنے والا ، گانےوالا۔

41

اسم مفعول وہ اسم مشتق ہے جو کسی کا مفعول ہونا ظاہر کرتا ہے۔ لکھا ہوا ، پڑھا ہوا۔

42

اسم حالیہ وہ اسم مشتق ہے جو کسی فاعل یا مفعول کی حالت کو بیان کرے۔ گاتا ہوا، ہنستا ہوا۔

43

اسم حاصل مصدر وہ اسم مشتق ہے جو مصدر تو نہیں ہوتا لیکن معنی اور اثر مصدر کے ظاہر کرے۔ چلنا سے چلن، بھاگنا سے بھاگ۔

44

اسم معاوضہ وہ اسم مشتق ہے جو کسی کام یا خدمت کی اجرت اور بدلے کے معنی دے۔ رنگوائی ، دھلائی۔

45

۔۔۔اسم صفت کی اقسام ۔۔۔۔

 

اسم صفت کی دو قسمیں ہیں۔ صفت اصلی، صفت نسبتی۔

46

صفت اصلی وہ اسم ہے جو بولنے میں کسی کی اچھائی یا برائی بیان کرے۔ نیک، بد۔

47

صفت اصلی کے تین درجے ہیں۔ صفت نفسی، صفت بعض، صفت کل۔

48

صفت نفسی وہ اسم صفت ہے جس سے کسی کی حالت کسی دوسرے اسم سے مقابلے کے بغیر ظاہر کی جائے۔ نیک، بد۔

49

صفت بعض وہ اسم صفت ہے جس سے کسی ایک کو دوسرے سے بڑھا کر بیان کیا جائے۔ نیک تر، بد تر۔

50



صفت کل وہ اسم صفت ہے جس سے کسی کو سب سے بڑھا کر بیان کیا جائے۔ نیک ترین، بدترین۔

51

صفت نسبتی وہ اسم صفت ہے جو صفت تو نہیں ہوتی لیکن تعلق کی وجہ سے صفت کے معنی بیان کرے۔ لاہوری ملتانی۔

52

صفت مشبہ ایسا اسم صفت جو موصوف کی ذات اور حقیقت سے تعلق رکھے۔ شریف، بخیل۔

53

اسم الجمع وہ اسم ہے جو خود تو واحد ہوتا ہے لیکن معنی جمع کے دے۔ فوج، جماعت۔

54

۔۔۔۔۔ فعل۔۔۔۔۔

 

فعل کی بارہ کی قسمیں ہیں۔ ماضی، حال، مستقبل، مضارع، امر، نہی، لازم، متعدی، معروف، مجہول، تام، ناقص

55

فعل ماضی وہ فعل ہے جس سے کسی کام کا کرنا، ہونا، سہنا گزرے ہوئے زمانے میں ہو۔  وہ گیا تھا۔

56

فعل ماضی کی چھ قسمیں ہیں۔ ماضی مطلق، ماضی قریب، ماضی بعید، ماضی شکیہ، ماضی تمنائی، ماضی استمراری۔

57

ماضی مطلق وہ فعل ہے جس میں کسی کام کا کرنا ہونا سہنا ماضی میں پایا جائے لیکن یہ معلوم نہ ہو کہ وہ وقت دور کا تھا یا نزدیک کا۔ وہ ہنسا، آپ آئے۔

58

ماضی قریب وہ فعل ہے جس سے کسی کام کا کرنا یا ہونا قریب کے زمانے میں پایا جائے۔ وہ آیا ہے، آپ گئے ہیں۔

59

ماضی بعید وہ فعل ہے جس سے کسی کام کا کرنا ہونا گزے ہوئے دیر کے زمانے میں پایا جائے۔ اس نے لکھا تھا۔

60



No comments:

Post a Comment

School Record & Registers/سکول ریکارڈ: رجسٹرز اور فائلز

  Download in PDF (Click here to read this article in English) سکول ریکارڈ: رجسٹرز اور فائلز تعلیمی ادارے میں ریکارڈ کی اقسام ...