EDUCATIONAL PSYCHOLOGY (MCQs) تعلیمی نفسیات

Page 1

1

Growth refers to all the changes that take place in a person physically, mentally, socially and emotionally.

نشوو نما سے مراد وہ تمام تغیرات لئے جاتے ہیں جوکسی فرد میں جسمانی، ذہنی ، معاشرتی اور جذباتی لحاظ سے رونما ہوتے ہیں۔

2

Growth is the result of the interaction of environment and heritage.

نشو و نما ماحول اور توارث کے باہمی تعامل کا نتیجہ ہوتی ہے۔

3

Factors Affecting Growth: Maturity, Inheritance

نشو و نما پر اثر انداز ہونے والے عوامل: پختگی، توارث

4

Adolescence and growth occur in a series of processes.

بالیدگی اور نشو ونما کا عمل و ضبط کے ایک تسلسل سے وقوع پذیر ہوتا ہے۔

5

Adolescence and growth, although occurring under one link, are accelerated in some stages.

بالیدگی اور نشوونما ، اگرچہ ایک ربط کے تحت ہوتی ہے لیکن کچھ مراحل میں ان کی رفتار خاصی تیز ہوتی ہے۔

6

The concept of happiness affects children at different stages of Adolescence and growth.

بالیدگی اور نشو و نما کے مختلف مدارج پر خوشی کا تصور بچوں کو متاثر کرتا ہے۔

7

Child Growth is divided into four different periods:1. Infancy or early childhood.

From birth to five years

2. Childhood and early puberty

Five to twelve years

3. The age of puberty and youth

Twelve years to eighteen years

4. The age of maturity

The period after the age of eighteen

بچے کی نشو و نما کو چار مختلف ادوار میں تقسیم کیا جاتا ہے:1۔ طفلی رویہ یا ابتدائی بچپن کا دور

پیدائش سے پانچ سال تک

2۔ بچپن کا دور اور ابتدائی بلوغ کا دور

پانچ سال سے بارہ سال تک

3۔ بلوغ اور شباب کا دور

بارہ سال سے اٹھارہ سال

4۔ پختگی کا دور

اٹھارہ سال کی عمر کے بعد کا دور

8

Childhood development: The infant should be 17 inches to 21 inches tall and weigh 6 to 9 pounds at birth.

دور طفلی کی جسمانی نشو ونما: پیدائش کے وقت بچے کا قد 17 انچ سے 21 انچ اور وزن 6 سے 9 پونڈ ہونا چاہیے۔

9

The two-year-old averages 32.33 inches and weighs about 27 pounds.

دو سال کے بچے کا اوسط قد 32 اعشاریہ 33 انچ اور وزن تقریباً 27 پونڈ ہو جاتا ہے۔

10

During this period, girls grow taller than boys.

اس دور میں لڑکیوں کا قد لڑکوں کی نسبت تیزی سے بڑھتا ہے۔

11

After the age of ten, girls begin to grow taller and after the age of eleven, they gain more weight than boys.

دس سال کی عمر کے بعد لڑکیوں کے قد اور گیارہ سال کی عمر کے بعد ان کے وزن میں لڑکوں کی نسبت زیادہ اضافہ ہونے لگتا ہے۔

12

Early Childhood Physical Development: A healthy baby in early childhood weighs 43 pounds and stands 44 inches tall. And in the end he grows to about 5 feet in height and weighs between 95 and 100 pounds.

بچپن کے دور کی جسمانی نشو و نما: بچپن کے ابتدائی دور میں تندرست بچے کا وزن 43 پونڈ اور قد 44 انچ ہوتا ہے۔ اور آخر میں قد ‌تقریباً 5 فٹ ہو جاتا ہے اور  وزن 95 اور 100 پونڈ تک ہو جاتا ہے۔

13

Boys between the ages of 12 and 15 gain more about 8 inches in height and weigh 40 pounds.

12سے 15 سال کی عمر کے لڑکوں کے قد میں تقریباً 8 انچ اضافہ ہوتا ہے اور وزن 40 پونڈ۔

14

Girls between the ages of 11 and 12 increase their height by about 6.5 inches. In the next three years, the growth stops.

11تا 12 سال کی عمر کی لڑکیوں کے قد میں تقریباً 6 اعشاریہ 5 انچ اضافہ ہوتا ہے۔ اس کے بعد کے تین سالوں میں‌نشو و نما رک جاتی ہے۔

15

Physical development refers to the balanced growth of all the organs of the body according to age.

جسمانی نشو و نما سے مراد عمر کے مطابق جسم کے تمام عضو کا متوازن طریقہ سے بڑھنا ہے۔

16

In Adolescence and Development ‌ Children's Psychological Requirements: Desire for Self-Esteem/Egoism, Desire for Freedom, Desire for Curiosity, Desire to Imitate, Desire for Social Relations

بالیدگی اور نشو و نما کے دور میں‌بچوں کے نفسیاتی تقاضے: خود نمائی کی خواہش، آزادی کی خواہش، تجسس کی خواہش، تقلید کرنے کی خواہش، معاشرتی تعلقات کی خواہش

17

Development Tasks are matters or tasks that an individual has to perform at a particular stage of life for balanced social development.

ارتقائی امور سے مراد ایسے امور یا کا م ہیں جو متوازن معاشرتی نشو و نما کے لئے کسی فرد کو زندگی کی کسی خاص منزل میں انجام دینے ہوتے ہیں۔

18

The following three types of general hereditary principles are:

The principle of similarity: Similar things give rise to similar things.

Principles of Inequality: Similar things give rise to un-similar things.

The principle of regression: Children of abnormal parents are less abnormal than their parents.

تین قسم کے عمومی وراثتی اصول مندرجہ ذیل ہیں

اصول مشابہت: مشابہ چیزوں سے مشابہ چیزیں جنم لیتی ہیں۔

اصول غیر مشابہت: مشابہ چیزوں سے غیر مشابہ چیزیں بھی جنم لیتی ہیں۔

اصول مراجعت: غیر معمولی والدین کے بچے اپنے والدین کی نسبت کم غیر معمولی ہوتے ہیں۔

19

According to experts, intelligence is the ability that enables a person to understand his environment and solve the problems he faces. The ability that is required in learning.

ماہرین کے مطابق ذہانت وہ استعداد ہے جو انسان کو اپنے ماحول کو سمجھنے اور درپیش مسائل کو حل کرنے کو قابل بناتی ہے۔ یعنی وہ قابلیت جو تعلم میں درکار ہوتی ہے۔

20

Intelligence refers to the utilization of mental abilities and the development of these abilities with age is called development/Growth.

ذہانت سے مراد دماغی صلاحیتوں کو کام میں‌لانا ہے اور عمر کے ساتھ ساتھ ان صلاحیتوں کا بڑھنا نشو و نما کہلاتا ہے۔



No comments:

Post a Comment

School Record & Registers/سکول ریکارڈ: رجسٹرز اور فائلز

  Download in PDF (Click here to read this article in English) سکول ریکارڈ: رجسٹرز اور فائلز تعلیمی ادارے میں ریکارڈ کی اقسام ...