10- Islamic Study - MCQs - اسلامیات


 

اس سفر پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ قربانی کے 70 اونٹ بھی شامل تھے۔

181

قریش نے مسلمانوں کو روکنے کے لیے خالد بن ولید کو دو سو سواروں کے ساتھ بھیجا۔

182

حدیبیہ کے مقام پر پانی کی قلت تھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے نیزے کو چشمہ میں ڈالنے کا حکم دیا اس سے پانی کی مقدار بڑھ گئی گئی۔

183

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےبنو خزاعہ کے سردار بدیل بن ورقاء کو صلح کا پیغام دے کر قریش کی طرف بھیجا۔

184

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عثمان رضی اللہ تعالی عنہ کو اپنا سفیر بنا کر بھیجا۔ عثمان رضی اللہ تعالی عنہ کی واپسی میں تاخیر پر افواہ پھیل گئی کہ ان کو شہید کر دیا گیا ہے۔

185

بیعت رضوان ذیقعد کے مہینے میں چھ ہجری کو ہوئی۔

186

حضرت عثمان رضی اللہ تعالی عنہ کی شہادت کی خبر پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی قصاص کے لیے صحابہ کرام سے ببول کے درخت کے نیچے جانبازی کی بیعت لی جسے بیعت رضوان کہا جاتا ہے۔

187

بیعت رضوان کا ذکر سورہ فتح کی آیت نمبر 18 میں ہے۔

188

قریش کی طرف سے سہیل بن عمرو سفیر بن کر آیا اور مسلمانوں کے ساتھ معاہدہ کیا جسے صلح حدیبیہ کہا جاتا ہے۔

189

صلح حدیبیہ کا معاہدہ حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ نے لکھا۔

190

 

صلح حدیبیہ کو قرآن نے سورہ فتح کی آیت نمبر 1 میں فتح مبین قرار دیا۔

191

غزوہ خیبر 7 ہجری کو 629 عیسوی میں مسلمانوں اور یہودیوں کے درمیان ہوا۔

192

خیبر مدینہ کے شمال میں سو میل کے فاصلے پر ایک بڑا شہر تھا اور یہودیوں کا مرکز تھا۔

193

اسیر یہود خیبر کا سردار تھا جو مسلمان سفیر عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہ بن رواحہ کو قتل کی کوشش میں خود قتل ہوگیا۔

194

غزوہ خیبر میں مسلمان لشکر کی تعداد سولہ سو تھی۔

195

خیبر میں موجود قلعہ قموص کا مالک مرحب تھا جو ایک ہزار سواروں کے برابر مانا جاتا تھا۔

196

حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے مرحب کو قتل کیا۔

197

مرحب کی بھتیجی زینب نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کھانے میں زہر ملایا۔

198

زہریلا کھانا کھانے سے ایک صحابی بشیر رضی اللہ تعالی عنہ شہید ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قصاص میں زینب کو قتل کروا دیا۔

199

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ خیبر میں قیدی بننے والی رئیس خیبر کی بیٹی صفیہ سے نکاح کیا۔

200


  

                                            

No comments:

Post a Comment

School Record & Registers/سکول ریکارڈ: رجسٹرز اور فائلز

  Download in PDF (Click here to read this article in English) سکول ریکارڈ: رجسٹرز اور فائلز تعلیمی ادارے میں ریکارڈ کی اقسام ...