غزوہ احد میں 300 منافق
مسلمانوں سے الگ ہوئے۔ |
161 |
غزوہ خندق پانچ ہجری
627 عیسوی کو شوال کے مہینے میں ہوا۔ |
162 |
غزوہ خندق کو
غزوہ احزاب بھی کہا جاتا ہے۔ |
163 |
شہر کے گرد خندق
کھودنے کی وجہ سے اسے غزوہ خندق کہتے ہیں۔ |
164 |
پورے عرب کے
کفار گروہ در گروہ اسلام کو ختم کرنے کے لئے آ رہے تھے اس لیے اسے غزوہ احزاب
کہتے ہیں۔ |
165 |
مسلمانوں نے
غزوہ بدر کے بعد بنو قینقاع کا اور غزوہ احد کے بعد بنو نضیر یہودی قبیلوں کو
مدینے سے نکال دیا۔ |
166 |
غزوہ خندق میں
کفار کی تعداد دس ہزار تھی۔ |
167 |
غزوہ خندق میں
مسلمانوں کی تعداد بمشکل تین ہزار تھی۔ |
168 |
جنگ سے صرف 6
روز پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کفار کے حملہ آور ہونے کی خبر ملی۔ |
169 |
حضرت سلیمان
فارسی رضی اللہ تعالی عنہ کی تجویزپر مدینہ کے اطراف میں خندق کھودی گئی۔ |
170 |
دس دس آدمیوں پر
دس دس گز زمین تقسیم کی اور خندق کی گہرائی اور چوڑائی 15 15 فٹ جبکہ لمبائی
ساڑھے تین میل تھی۔ |
171 |
خندق کی کھدائی
کا کام چھ روز میں 3 ہزار افراد نے کیا۔ |
172 |
قرآن میں غزوہ
خندق کا ذکر سورہ احزاب میں ہے۔ |
173 |
اللہ تعالی نے
آندھی اور طوفان سے مسلمانوں کی مدد کی اور کفار کے خیمے اکھڑ گئے۔ |
174 |
غزوہ خندق میں 6
مسلمان شہید ہوئے اور اسی کافر مارے گئے۔ |
175 |
غزوہ خندق میں
یہود کی آخری قبیلہ بنی قریظہ نے غداری کی جس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے
تمام مردوں کو قتل کروا دیا۔ |
176 |
صلح حدیبیہ
ذیقعد کے مہینے میں چھ ہجری، 628 عیسوی کو ہوئی۔ |
177 |
حدیبیہ مکہ میں
ایک مقام ہے جہاں کفار مکہ اور مسلمانوں میں صلح ہوئی۔ |
178 |
مسلمان عمرہ کے
لیے مکہ کے قریب پہنچے تو قریش نے انہیں داخل ہونے کی اجازت نہ دی اس کے نتیجے
میں صلح حدیبیہ ہوئی۔ |
179 |
اس قافلے میں کل
چودہ سو صحابہ کرام شامل تھے۔ |
180 |
No comments:
Post a Comment