عرف وہ اسم ہے
جو والدین بچپن ہی میں اپنے بچے کا نام رکھتےہیں یا اصل نام بگڑنا یا کسی خوبی
یا نقص کی وجہ سے کوئی نام مشہور ہو جائے۔ چندہ، شیدا، چھوٹو۔ |
21 |
تخلص وہ مختصر
نام ہے جو شاعر اپنے اشعار میں استعمال کرتے ہیں۔ ذوق، غالب، حالی۔ |
22 |
اسم ضمیر وہ اسم
ہے جو دوسرے اسم کی جگہ استعمال کیا جائے۔ وہ، اس۔ |
23 |
اسم ضمیر کی تین
قسمیں ہیں۔ ضمیر فاعلی، ضمیر مفعولی، ضمیر اضافی۔ |
24 |
اسم موصول وہ
اسم ہے جو کسی جملے میں استعمال ہوئے بغیر کوئی معنی نہ رکھے۔ جو، جو کوئی،
جنہیں، جس۔ |
25 |
اسم اشارہ ایسا
اسم ہے جس سے کسی چیز کی طرف اشارہ کیا جائے۔ وہ، یہ۔ جس چیز کی طرف اشارہ کیا
جائے اس کو مشارالیہ کہتے ہیں۔ |
26 |
۔۔۔اسم نکرہ ۔۔۔ |
|
اسم نکرہ کی
پانچ قسمیں ہیں۔ اسم آلہ، اسم صوت، اسم مصغر، اسم مکبر، اسم ظرف۔ |
27 |
اسم آلہ اوزار
یا تیار کو ظاہر کرتا ہے۔ چھری، تلوار، بندوق۔ |
28 |
اسم صوت آواز کو
ظاہر کرتا ہے۔ جائیں کائیں، کوکو، غٹرغوں۔ |
29 |
اسم مصغر کسی
چیز کا چھوٹا پن ظاہر کرتا ہے۔ پیالی، باغیچہ۔ |
30 |
اسم مکبر کس چیز
کا بڑا پن ظاہر کرتا ہے۔ شہنشاہ، بتنگڑ۔ |
31 |
اسم ظرف کسی جگہ
یا وقت کو ظاہر کرتا ہے۔ اسکول ،کل۔ |
32 |
اسم ظرف کی دو
قسمیں ہیں۔ صرف زمان، صرف مکاں |
33 |
ظرف مکاں جگہ کو
ظاہر کرتا ہے۔ |
34 |
ظرف زمان وقت کو
ظاہر کرتا ہے۔ |
35 |
۔۔۔اسم کی اقسام بلحاظ بناوٹ۔۔۔ |
|
بناوٹ کے لحاظ
سے اسم کی تین قسمیں ہیں۔ اسم جامد، اسم مصدر، اسم مشتق۔ |
36 |
اسم جامد وہ اسم
ہے جو نہ تو خود کسی اسم سے بنا ہو اور نہ ہی سے کوئی دوسرا اسم بن سکے۔ درخت،
چٹائی۔ |
37 |
اسم مصدر وہ اسم
ہے جو خود تو کسی سے نہ بنے لیکن اس سے بہت سے اسم اور فعل بن سکیں۔ پڑھنا سے
پڑھنے والا، گانا سے گانے والا۔ |
38 |
اسم مشتق ک وہ
اسم ہے جو مصدر وغیرہ سے بنے لیکن اس سے پھر کوئی لفظ نہ بن سکے۔ لکھنا سے لکھنے
والا، کھانے والا، گانے والا۔ ان سے کوئی لفظ ہی نہیں بنتا۔ |
39 |
اسم مشتق کی
پانچ قسمیں ہیں۔ اسم فاعل، اسم مفعول، اسم حالیہ، اسم حاصل مصدر، اسم معاوضہ۔ |
40 |
No comments:
Post a Comment