4- Education Psychology MCQS - تعلیمی نفسیات

 Page 4

61

Being Told Theory:  In the opinion of some people - knowledge is merely the name of telling - The source of knowledge is not the child but the external elements i.e parents and teachers etc. - the child learns only what is instructed - what is told to the child is stored in his mind.

تلقین کا نظریہ - بعض لوگوں کے خیال میں‌علم محض بتا دینے کا نام ہے۔  اس کی رو سے علم کا سر چشمہ بچہ نہیں بلکہ بیرونی عناصر یعنی والدین اور اساتذہ وغیرہ ہیں – بچہ صرف وہی کچھ سیکھتا ہے جس کی تلقین کی گئی ہو – جو کچھ بچے کو بتایا گیا ہے وہ اس کے ذہن میں سٹور ہو گیا ہے۔

62

The gradual theory of knowledge - The difficult process must be taken step by step to learn. One step after another should be taken until the whole process is known.

علم کا تدریجی نظریہ – مشکل عمل کو سیکھنے کے لئے قدم بہ قدم بڑھنا چاہئے۔ ایک قدم اٹھانے کے بعد دوسرا قدم بڑھانا چاہئے حتی کہ سارے عمل کا علم ہو جائے۔

63

Automatic Transfer of Training - According to this theory, skills learned in one field can be used in another field even if that field is not the same as before. For example, geometry skills can be used in politics.

غیر ارادی انتقال تربیت کا نظریہ – اس نظریے کے مطابق کسی ایک فیلڈ میں سیکھی جانے والی مہارتیں کسی دوسری فیلڈ میں بھی استعمال کی جا سکتی ہیں خواہ وہ فیلڈ پہلے جیسی نہ ہو۔مثلاً جیومیٹری کی مہارتیں سیاسیات میں استعمال ہو سکتی ہیں۔

64

Painful learning theory - The learning process should be very rigorous. It involves mental exercise and keeps the mind healthy and energetic. The harder and more painful the material, the harder the mind and body will be, so the mind and body will be stronger.

تکلیف دہ تعلم کا نظریہ – تعلیمی عمل بہت سخت ہونا چاہئے اس سے ذہنی ورزش ہوتی ہے اور ذہن تندرست و توانا ہوتا ہے۔مواد جتنا مشکل اور تکلیف دہ ہو گا ذہن اور جسم کو اتنی ہی کوشش کرنا ہو گی لہذا ذہن اور جسم مضبوط ہو گا۔

65

Theory of Pleasant Learning - It is emphasized that the child should go to school happily, the child should consider education not a trouble but a kind of entertainment.

خوشگوار تعلم کا نظریہ – اس امر پر زور دیا جاتا ہے کہ بچہ خوشی خوشی سکول جائے ، بچہ تعلیم کو مصیبت نہیں بلکہ ایک قسم کی تفریح سمجھے۔

66

The Psychological Theories of Learning - Punishment, Action and Reaction and Conditionality - Gestalt, Organismic John Dewey's Theory - Phenomeno Logical Theory

تعلم کے نفسیاتی نظریے – سزا اور جزا، عمل اور رد عمل اورمشروطیت – گسٹالٹ میدانی نظریہ اورنامیاتی طریقہ تعلم – جان ڈیوی کا نظریہ – مظہریاتی نظریہ

67

Punishment, Action and Reaction and Conditionality - When feelings of joy and happiness come again and again in response to an action, one will want to repeat that action again and again. But if there are no feelings of happiness, the reaction will soon end.

سزا اور جزا، عمل اور رد عمل اورمشروطیت –  جب کسی عمل کے رد عمل میں خوشی اور مسرت کے احساسات باربار آئیں تو اس عمل کو انسان بار بار دہرانا چاہے گا۔ لیکن اگر مسرت کے احساسات نہ ہوں تو رد عمل جلد ہی ختم ہو جائے گا۔

68

Gestalt field theory and organic method of learning - Gustalt and field theory are contradictory. In constitutionalism/organic, the role is dissolved in the compositional component for the purpose of study, while in the gestalt the role is seen as a whole, not divided into units.

گسٹالٹ میدانی نظریہ اورنامیاتی طریقہ تعلم  -  گسٹالٹ اور میدانی نظریہ مشروطیت متضاد ہیں۔ مشروطیت میں کردار کو مطالعہ کی غرض سے اجزائے ترکیبی میں تحلیل کر دیا جاتا ہے جبکہ گسٹالٹ میں کردار کو بحیثیت مجموعی دیکھا جاتا ہے اکائیوں میں تقسیم نہیں کیا جاتا۔

69

John Dewey's Theory - The right education is one that develops a child's mental faculties according to social requirements. If the purpose of education is to instill judgment in the child, then the best way is for the child to make his own decisions and test them for himself.

جان ڈیوی کا نظریہ-  صحیح تعلیم وہی ہے جو بچے کی ذہنی صلاحیتوں کو سماجی تقاضوں کےتحت فروغ دے ۔ اگر تعلیم کا مقصد بچے میں قوت فیصلہ پیدا کرنا ہے تو بہترین طریقہ یہ ہے کہ بچہ خود فیصلے کرے اور خود ہی انہیں پرکھے۔

70

Phenomeno Logical Theory (Donald Snygg, Arthur W. Combs)

Demonstrative Theory - Every human being has his own world and the concept of caste in the light of which he lives his life. When this world or its concept of caste changes, so do its ways.

مظہریاتی نظریہ -  ہر انسان کی دنیا اور تصور ذات اپنا اپنا ہے جس کی روشن میں وہ اپنی زندگی گزارتا ہے۔ جب اس دنیا میں یا اس کے تصور ذات میں تبدیلی آتی ہے تو اس کے طور طریقے بدل جاتے ہیں۔


71

Terms of Learning - Preparation - Maturity - Experience - Hobby - Attitude - Meaningful Material - Knowledge of Development - Repetition - Continuous and Non-Continuous Learning - General and Partial Learning - Punishment

تعلم کی شرائط – تیاری – پختگی – تجربہ – شوق – رویہ – با معنی مواد – ترقی کا علم – دوہرائی – مسلسل اور غیر مسلسل تعلم – کلی اور جزوی تعلم – سزا اور جزا

72

Recovery / Reminder Principles  - Law of Frequency, Law of Recency, Law of Primacy, Law of Intensity, Indentity of Setting Context

بازیافت / یادہانی کے اصول – اصول تکرار – اصول تاخر –اصول اولیت –اصول تاثر - استمرارماحول

73

Law of Frequency - something that is remembered over and over again will always be remembered.

اصول تکرار- جس چیز کو بار بار یاد کیا جائے وہ ہمیشہ یاد رہے گی۔

74

Law of Recency -something that has just been memorized will be remembered sooner, something that has been memorized earlier will not be remembered so soon.

اصول تاخر – جو چیز تازہ تازہ حفظ کی ہو وہ جلد یاد آ جائے گی، پہلے یاد کی ہوئی چیز اتنی جلد یاد نہیں آئے گی۔

75

Law of Primacy - Don't forget the first experience.

اصول اولیت – جو تجربہ پہلے پہل ہوا ہو وہ بھولتا نہیں۔

76

Law of Intensity - The more modern the experience, the sooner it will be remembered in the future. Survivors of a car accident will never forget that accident.

اصول تاثر – جتنا جدید کوئی تجربہ ہو اتنا جلد یاد آئے گا ۔کار کے حادثے میں بچ جانے والا اس حادثے کو کبھی بھولے گا نہیں۔

77

Indentity of Setting Context - Changing a child's school will make a difference in learning.

استمرارماحول – بچے کا سکول بدل دیا جائے تو تعلم میں فرق پڑے گا۔

78

Motives: Motives refers to the motivating forces that motivate an individual to do something.

محرکات – محرکات سے مراد ترغیب دینے والی قوتیں ہیں جو کسی فرد کو کسی کام کے کرنے پر اکساتی ہیں۔

79

S-O-R = Stimulous- Organism - Reaction

انسانی فعالتیں ایس –او-آر کے تحت ظہور پذیر ہیں۔

80

Kinds of Motives - Organic Motives- Social Motives – Objective Motives – Emergency Motives

محرکات کی اقسام – حیاتیاتی محرکات –معاشرتی محرکات – خارجی محرکات – ہنگامی محرکات

3 comments:

School Record & Registers/سکول ریکارڈ: رجسٹرز اور فائلز

  Download in PDF (Click here to read this article in English) سکول ریکارڈ: رجسٹرز اور فائلز تعلیمی ادارے میں ریکارڈ کی اقسام ...