4- Islamic Study - MCQs - اسلامیات

 

حضرت جبرئیل علیہ السلام نے پہلی وحی میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پانچ آیات سنائیں۔

61

عربوں میں ایک برتر ہستی کے لیے اللہ کا نام اسلام سے پہلے بھی پکارا جاتا تھا۔

62

پہلی وحی میں سورۃ العلق کی آیات نازل ہوئیں۔

63

آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر پہلی وحی سولہ اگست چھ سو دس عیسوی 17 رمضان کو نازل ہوئی۔

64

پہلی وحی کے نزول کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے گھر آکر حضرت حدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا سے فرمایا "مجھے کپڑا اوڑھا دو".

65

ورقہ بن نوفل حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا کے چچا زاد بھائی تھے۔

66

بعثت کےوقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر مبارک چالیس سال تھی۔

67

ورقہ بن نوفل تورات اور انجیل کے عالم تھے۔

68

پہلی وحی کے بعد چھے ماہ تک وحی کی آمد منقطع رہی اس عرصے کو "فترۃالوحی" یعنی وحی کے رک جانے کی مدت کہا جاتا ہے۔

69

دوسری وحی میں سورۃ المدثر کی پانچ آیات نازل ہوئیں۔

70


دوسری وحی میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دعوت تبلیغ کا حکم دیا گیا۔

71

خفیہ تبلیغ کا مرحلہ 3 سال تک جاری رہا۔

72

مردوں میں سب سے پہلے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے اسلام قبول کیا۔

73

خواتین میں سب سے پہلے حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا نے اسلام قبول کیا۔

74

بچوں میں سب سے پہلے حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ نے اسلام قبول کیا۔

75

غلاموں میں سب سے پہلے حضرت زید رضی اللہ تعالی عنہ بن حارثہ نے اسلام قبول کیا۔

76

حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کی تبلیغ سے حضرت عثمان رضی اللہ تعالی عنہ، حضرت زبیر رضی اللہ تعالی عنہ، حضرت عبدالرحمن رضی اللہ تعالی عنہ بن عوف، حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ اور حضرت سعد رضی اللہ تعالی عنہ بن ابی وقاص جیسے لوگ مسلمان ہوئے۔

77

ابتدائی مسلمانوں کا اجتماع حضرت ارقم رضی اللہ تعالی عنہ کے گھر میں خفیہ طور پر ہوتا تھا۔

78

خفیہ تبلیغ کا کا دور تین سال تک جاری رہا اس دور تک اسلام لانے والوں کی تعداد چالیس کے لگ بھگ تھی۔

79

نبوت کے چوتھے سال آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اعلانیہ نبوت کا حکم دیا گیا۔

80



No comments:

Post a Comment

School Record & Registers/سکول ریکارڈ: رجسٹرز اور فائلز

  Download in PDF (Click here to read this article in English) سکول ریکارڈ: رجسٹرز اور فائلز تعلیمی ادارے میں ریکارڈ کی اقسام ...