4- Pak Study MCQs - مطالعہ پاکستان

 

61

متبنیٰ کے قانون کے مطابق ہندو حکمران کی ہاں اولاد نہ ہونے پر وہ کسی کو متبنی بنا کر اپنی جگہ حکمران مقرر کر سکتا تھا۔

62

لکھنؤ کے مولوی احمد اللہ شاہ نے چپاتی سکیم تیار کی۔

63

جنوری 1857 میں انگریزوں نے ایک نئی بندوق تیار کی جس کا نام انفیلڈ Enfield تھا اس میں چربی ملے کارتوس استعمال ہوتے تھے اور بندوق میں بھرنے سے پہلے کارتوسوں کو ایک سرے سے دانت سے کاٹنا پڑتا تھا۔

64

بہادر شاہ ظفر نے رنگون میں 1862 عیسوی میں وفات پائی اور وہیں دفن ہوئے۔

65

جھانسی کے راجہ کا 1853 میں انتقال ہوا۔

66

جھانسی کی رانی کا نام لکشمی بائی تھا۔

67

1857 کی جنگ آزادی میں ایسٹ انڈیا کمپنی کی حکومت ختم ہوگئی اور جنوبی ایشیا برطانوی سلطنت کا حصہ بن گیا۔

68

مغل وسط ایشیا کے تاتاری سردار امیر تیمور کی اولاد تھے.

69

برصغیر پر مغلوں کی حکومت 1525 تا 1857 رہی۔

70

سرسیداحمدخان 1817 میں دہلی میں پیدا ہوئے۔


71

سرسید احمد خان نے 1837 میں ایسٹ انڈیا کمپنی میں ملازمت اختیار کی۔

72

سرسید احمد خان نے ماہنامہ تہذیب الاخلاق کب جاری کیا۔

73

سرسید احمد خان نے دہلی کی آثار قدیمہ پر ایک کتاب آثار الصنادید لکھی۔

74

1886 میں سرسید نے آل انڈیا ایجوکیشنل کانفرنس کی بنیاد رکھی۔

75

1875 تک 600 گریجویٹوں میں صرف 19 مسلمان گریجویٹ تھے۔

76

1885 میں انڈین نیشنل کانگریس کا قیام عمل میں آیا.

77

انڈین نیشنل کانگریس کا بانی سول سروس کا ایک ریٹائرڈ رکن ہیوم تھا.

78

1867میں شہر بنارس سے اردو ہندی تنازعہ شروع ہوا۔

79

اردو ہندی تنازعہ کم و بیش 80 سال تک چلتا رہا۔

80

1835 میں فارسی کو سرکاری زبان کے درجے سے ختم کیا گیا۔


PREVIOUS        NEXT

No comments:

Post a Comment

School Record & Registers/سکول ریکارڈ: رجسٹرز اور فائلز

  Download in PDF (Click here to read this article in English) سکول ریکارڈ: رجسٹرز اور فائلز تعلیمی ادارے میں ریکارڈ کی اقسام ...