6- Pak Study MCQs - مطالعہ پاکستان

 

101

گاندھی نے انگریزوں سے آزادی کا نام سوراج رکھا۔

102

شدھی کے لفظی معنی پاک کرنا ہے اس تحریک کا بانی منشی رام تھا جو بعد میں شردھا نند کے نام سے مشہور ہوا۔

103

شدھی تحریک کا مقصد زیادہ سے زیادہ مسلمانوں کو ہندو مذہب میں شامل کرنا تھا۔

104

ہندوؤں میں اتحاد کی تحریک سنگھٹن شروع کی گئی۔

105

ہندو مہا سبھا کا بانی ما لویا تھا۔

106

20 مارچ 1927 کو مسلمانوں نے اجلاس میں شرکت کرکے چند تجاویز مرتب کی جن کو تجاویز دہلی کہا جاتا ہے۔

107

نومبر 1927 میں برطانیہ نے ہندوستان کے دستوری معاملات کی چھان بین کے لیے ایک کمیشن مقرر کیا جسے سائمن کمیشن کہتے ہیں۔

108

مارچ1929 میں قائداعظم نے اپنے چودہ نکات کا اعلان کیا۔

109

دسمبر 1928 میں آل پارٹیز کانفرنس کا اجلاس کلکتے میں نہرو رپورٹ پر آخری فیصلہ کرنے کے لئے بلایا گیا جسے کلکتہ کنونشن کہتے ہیں.

110

مارچ 1930 میں گاندھی کی سرکردگی میں ملک کے قوانین کو توڑ کر سول نافرمانی کی ابتداء ہوئی۔ مسلمان اس تحریک میں شامل نہ ہوئے۔


111

پہلی گول میز کانفرنس نومبر 1930 سے جنوری 1931 تک جاری رہی۔

112

پہلی گول میز کانفرنس میں ہندوستان کے ڈیلیگیشن کی قیادت آغا خان نے کی۔

113

پہلی گول میز کانفرنس میں شرکاء کی تعداد 90 کے قریب تھی۔

114

4 جنوری 1931 کو مولانا محمد علی کا انتقال ہوا۔

115

آئین اکبری شہنشاہ اکبر کے عہد کی تاریخ ہے جو اکبر کے وزیر ابوالفضل نے لکھی۔

116

مسلمانوں کی اقتصادی , معاشرتی اور اخلاقی اصلاح کے لیے سرسید کا رسالہ تہذیب الاخلاق1870 میں جاری ہوا۔

117

سلاؤ نسل ایک مخصوص نسل کے لوگ ہیں جو مشرقی یورپ اور یورپی روس میں آباد ہیں۔

118

1935 کے دستوری قانون کی تیاری میں آٹھ سال صرف ہوئے۔

119

1930, 1931 اور 1932 میں گول میز کانفرنس بلائی گئیں۔

120

علامہ اقبال نے 1930 کے مسلم لیگ کے سالانہ اجلاس میں خطبہ الہ آباد دیا۔


PREVIOUS        NEXT

No comments:

Post a Comment

School Record & Registers/سکول ریکارڈ: رجسٹرز اور فائلز

  Download in PDF (Click here to read this article in English) سکول ریکارڈ: رجسٹرز اور فائلز تعلیمی ادارے میں ریکارڈ کی اقسام ...