121 |
1935 کے ایکٹ کو پارلیمنٹری ڈرافٹنگ کا
شاہکار کہا جاتا ہے۔ |
122 |
1935 کا قانون 1937 میں نافذ کیا گیا۔ |
123 |
ستمبر 1939 میں
دوسری جنگ عظیم شروع ہوئی۔ |
124 |
دوسری جنگ عظیم
شروع ہونے پر اکتوبر 1939میں کانگریس نے صوبائی وزارتوں سے مستعفی ہونے کا اعلان
کر دیا۔ 12 دسمبر 1939 کو قائد اعظم کی ہدایت پر مسلم لیگ نے کانگریس راج کے
خاتمے پر یوم نجات منایا۔ |
125 |
قرارداد پاکستان
23 مارچ 1940 کو مسلم لیگ کے سالانہ اجلاس لاہور میں پاس ہوئی. |
126 |
جواہر لال نہرو
کی کتاب کا نام ڈسکوری آف انڈیا تھا۔ |
127 |
مولانا
ابوالکلام آزاد کے مطابق تحریک پاکستان کا آغاز انیس 1937 میں ہوا۔ جب یو پی کانگریس
نے مسلم لیگ کے دو رہنماؤں کو صوبائی وزارت میں لینے سے انکار کیا تھا۔ |
128 |
قائداعظم کے
مطابق پاکستان کی تحریک اسی دن سے شروع ہوئی جب اس برصغیر میں پہلا ہندو مسلمان
ہوا تھا۔ |
129 |
برصغیر میں ہندو
اور مسلمان معاشرے ایک ہزار سال تک اکٹھے رہے۔ |
130 |
تھیوڈور مارلین
علی گڑھ کالج کے پرنسپل تھے۔ |
131 |
بھائی پرمانند
کی دو کتابیں 1922 1923 میں شائع ہوئیں ایک کا نام آپ بیتی اور دوسری کا نام
آریا سماج اور ہندو سنگھٹن تھا۔ |
132 |
چوہدری رحمت علی
نے 1933 کے شروع میں ایک پمفلٹ لکھا جس کا عنوان تھا Now or
Never |
133 |
چوہدری رحمت علی
نے پاکستان کا نام تجویز کیا۔ |
134 |
اگست 1940 میں
برطانیہ کی حکومت نے مسلمانوں کو اطمینان دلایا کہ حکومت کو اکثریت کے حوالے
نہیں کیا جائے گا اسے اگست 1940 کا اعلان کہا جاتا ہے. August
Declaration |
135 |
برما 1935 کا
قانون پاس ہونے تک برطانوی ہند کا حصہ تھا اور ہندوستان کے صوبوں میں شمار ہوتا
تھا۔ |
136 |
برما پر جاپان
نے قبضہ کیا اور انگریزوں کے ہاتھ سے نکل گیا۔ |
137 |
کرپس لیبر پارٹی
کا ایک اہم اور وکالت پیشہ رکن تھا۔ |
138 |
کرپس کو
ہندوستان میں برطانیہ کے لیے سازگار فضا پیدا کرنے کا مشن دیا گیا۔ |
139 |
کرپشن نے 22
مارچ 1942 کو ریڈیو پر اپنی تجاویز کا اعلان کیا۔ |
140 |
کانگریس اور
مسلم لیگ نے کرپس مشن کی تجاویز کو ماننے سے انکار کر دیا۔ |
No comments:
Post a Comment