7- Islamic Study - MCQs - اسلامیات

 

غار ثور میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ابوبکر رضی اللہ تعالی عنہ کے غلام عامر رضی اللہ تعالی عنہ بن فہیرہ بکریوں کا دودھ فراہم کرتے تھے۔

121

قریش نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی گرفتاری پر سو اونٹوں کا انعام رکھا تھا۔

122

چوتھے روز آپ صلی اللہ علیہ وسلم غار ثور سے نکل کر دو اونٹنیوں پر سوار ہو کر مدینہ کی جانب روانہ ہوئے عبداللہ بن اریقط آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا گائیڈ تھا۔

123

ہجرت مدینہ کے دوران سرا قہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا تعاقب کر رہا تھا۔

124

بائیس ستمبر 622 عیسوی کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبا میں تشریف آوری ہوئی۔

125

قبا میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے 14 دن کلثوم رضی اللہ تعالی عنہ بن الہدام کے ہاں قیام کیا۔

126

قبا کے مقام پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مسجد تعمیر کی جس کو مسجد قبا کہتے ہیں۔

127

مسجد قباء میں نماز پڑھنے کا ثواب ایک عمرے کے برابر ہے۔

128

قبا سے شہر مدینہ روانگی کے وقت بنی سالم کے محلہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلا جمعہ پڑھایا، اس میں ایک سو آدمی شریک تھے۔

129

مدینہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ایوب انصاری رضی اللہ تعالی عنہ کے دو منزلہ مکان کی پہلی منزل میں نو ماہ تک قیام فرمایا۔

130


میثاق مدینہ کے تین فریق مہاجر انصار اور یہودی تھے۔

131

میثاق مدینہ کو دنیا کا پہلا تحریری دستور مانا جاتا ہے۔

132

میثاق مدینہ کے دو حصے ہیں ایک یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اور دوسرا حصہ مہاجر اور انصار مسلمان کے درمیان تھا۔

133

غزوہ بدر سن 2ہجری کو بدر کے مقام پر ہوا۔

134

غزوہ بدر کے اسباب میں عمرو بن حضرمی کا قتل، مدینہ کی چراگاہ پر حملہ، ابو سفیان کے تجارتی قافلے پر حملے کا خطرہ شامل تھے۔

135

ایسی جنگ جس میں میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے شرکت نہ کی ہو سریہ کہلاتا ہے۔

136

ایسی جنگ جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے شرکت کی ہو اسے غزوہ کہتے ہیں۔

137

غزوہ بدر میں مسلمان مجاہدین کی تعداد 313 تھی۔

138

غزوہ بدر میں کفار کی تعداد ایک ہزار تھی۔

139

غزوہ بدر میں 14 مسلمان شہید ہوئے۔

140


No comments:

Post a Comment

School Record & Registers/سکول ریکارڈ: رجسٹرز اور فائلز

  Download in PDF (Click here to read this article in English) سکول ریکارڈ: رجسٹرز اور فائلز تعلیمی ادارے میں ریکارڈ کی اقسام ...