141 |
کرپس مشن میں
ہندوستان کو کینیڈا، آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ جیسی خودمختاری
دینے کا وعدہ کیا گیا۔ |
142 |
7 اگست 1942 کو گاندھی کے کہنے پر کانگریس کی
طرف سے ہندوستان چھوڑ دو تحریک شروع ہوئی۔ |
143 |
کانگریس کے لیڈر
راج گوپال اچاریہ نے ملک کی تقسیم کے لئے ایک فارمولہ وضع کیا جسے راج گوپال
اچاریہ فارمولا کہا جاتا ہے۔ |
144 |
قائد اعظم سے
گاندھی کی ملاقاتیں دو ہفتے سے زائد جاری رہیں۔ |
145 |
ویول میں ویول
تجاویز کا اعلان 27 مئی 1945 کو ریڈیو پر کیا۔ |
146 |
1945 46 کے انتخابات میں مسلم لیگ کی
کامیابی سے ثابت ہوا کہ مسلم لیگ ہی مسلمانوں کی واحد نمائندہ جماعت ہے۔ |
147 |
مسلم لیگ اور
کانگریس کے درمیان افہام و تفہیم کے لیے برطانوی لیبر حکومت نے مارچ 1946 میں
تین وزراء پر مشتمل ایک مشن ہندوستان بھیجا جسے کابینہ مشن کہتے ہیں۔ |
148 |
کابینہ مشن میں
کرپس، پیتھک لارنس اور اے وی الیگزینڈر شامل تھے. |
149 |
کابینہ مشن میں
ملک کی تقسیم کو ٹالنے کیلئے محدود اختیارات رکھنے والی ایک مرکزی حکومت کی
سفارش کی گئی۔ |
150 |
کابینہ مشن میں
11 صوبوں کو تین گروہوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ |
151 |
پہلے گروپ میں
مسلم اکثریت کے شمال مغربی صوبے پنجاب ، سندھ ، سرحد اور بلوچستان تھے۔ |
152 |
دوسرے گروپ میں
مسلم اکثریت کے شمال مشرقی صوبے آسام اور بنگال تھے۔ |
153 |
تیسرے گروپ میں
ہندوؤں کے چھ صوبے شامل تھے۔ |
154 |
کابینہ مشن کی
تجاویز کو مسلم لیگ نے قبول کر لیا تھا۔ |
155 |
کانگریس نے
کابینہ مشن کی تجویز عبوری حکومت میں شامل ہونے سے انکار کر دیا۔ |
156 |
دو ستمبر 1946
کو جواہر لال نہرو کی سرکردگی میں عبوری حکومت قائم ہوئی۔ |
157 |
20 فروری 1947 میں برطانیہ نے اعلان کیا کہ
وہ جون 1948 کو ہندوستان سے دست بردار ہو جائے گا. |
158 |
دوسری جنگ عظیم
کے دوران ماؤنٹ بیٹن جنوب مشرقی ایشیا میں اتحادی فوجوں کا سپریم کمانڈر تھا. |
159 |
ماؤنٹ بیٹن کو
برطانوی لیبر حکومت کی طرف سے ہدایت ملی تھی کہ وہ پاکستان کے مطالبے کو غیر
مؤثر کر دے۔ |
160 |
3 جون 1947 کے اعلان میں تقسیم ملک کا اصول
تسلیم کیا گیا اور ریڈیو پر اس کے طریقہ کار کی تفصیلات دی گئیں۔ |
No comments:
Post a Comment